سعودی،14جنوری(ایجنسی) ایک سال قبل سعودی عرب کے فرمانروا شاہ_عبداللہ بن عبدالعزیز کی ناگہانی موت کے بعد ان کے جانشین شاہ_سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مملکت کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لی۔ آج 13 جنوری بروز چہارشنبہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیعت کو ایک سال
مکمل ہوچکا ہے۔
یک سال کا عرصہ کسی بھی حکومت کی کامیابی یا
ناکامی کا معیار جانچنے کے لیے کافی نہیں مگر خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ایک سالہ حکمرانی حیرت انگیز اور تاریخی کامیابیوں، تعمیرو ترقی، ملکی استحکام اور اللہ کے مہمانوں کی خدمت سے عبارت ہے۔ شاہ سلمان نے اپنے پیش روؤں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک عام شہری کی فلاح وبہبود کے منصوبوں سے لے کر عالم اسلام کی کی بھلائی کے اقدمات تک، خارجہ، داخلہ اور دفاع سے متعق پالیسیوں سے لے کر پڑوسی ملکوں کی سلامتی،سالمیت ،ان کی خود مختاری میں متعاونت تک اور ملک و ملت کے دشمنوں کو قرار واقعی سزا دینے تک ہرقدم پرانہوں نے بہادری اور جرات مندی کی بے مثال خدمات انجام دیں۔